Close

اعلان برائے درخواست

ڈیجیٹل میڈیا میں ہونے والی پیش رفت نے موجودہ صحافت کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا صحافتی آزادی، خود مختاری اور استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ پاکستان میں صحافت کو محفوظ رکھنے کے لیے اس شعبے سے وابستہ افراد وہ نئے اسلوب اور زاوئیے اپنائیں جو دنیا بھر میں اس وقت رائج ہیں۔

 

پاکستان میں کئ صحافیوں اور ڈیجیٹل ورلڈ سے جڑی شخصیات نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سےاقدامات اٹھا ئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس بات کی کمی محسوس کی جاتی ہے کہ آزادانہ‘ غیر جانبدرانہ اور دباؤ سے آزاد خبروں کی رسائی اور ان کا دائرہ وسعت دینے کے لیے ٹیکنالوجی اور برانڈ مارکیٹنگ کے استعمال میں صحافتی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ اس شعبے میں نمایاں‘  بہترین ترقی اور کامیابی  کے مواقع میسر ہوسکیں۔

 

گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوویشن کے لیے یہ اعزاز قابل فخر ہے کہ وہ پاکستان میں  ’پاکستان انٹر پرینوریل جرنلزم پروگرام  ’کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ جس کا مقصد صحافیوں کی خود مختاری اور وسائل کوبڑہانا ہے ۔ جس کے تحت صحافی از خود اپنے ڈیجٹیل نیوز آؤٹ لیٹس کے قیام کو بھی یقینی بنائیں گے۔ یہی نہیں، بلکہ اس سےتنخواہوں کی کٹوتی، جبری برخاستگیوں اور سنسر شپ سے نجات مل سکے گی اور صحافی  انفرادی طور پر مالی استحکام سے ہمکنار ہوں گے۔

پاکستان انٹر پرینوریل جرنلزم پروگرام  تین مراحل میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ درخواستوں کی یہ طلبی اس کے پہلے فیز کا حصہ ہے۔

 

فیز ون

 

اس مرحلے میں ہم ملک بھر کے صحافی، ڈیجیٹل نیوز سے وابستہ باصلاحیت افراد‘  فری لانسر بلاگرز اور وی لوگرز کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ اس پروگرام کے تحت تین روزہ تربیتی پروگرام کے لیے درخواست جمع کرائیں جو کراچی‘ لاہوراوراسلام آباد میں جنوری 2021 میں ہونے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شامل ہونے کی شرائط اور معیار کا مطالعہ ضرور کریں۔

اس تربیتی پروگرام سے اس میں شامل اہل افراد کو آن لائن موضوعات اور ان کے استعمال کی موثر حکمت عملی اور تکنیک کو سمجھنے کا موقع ملے گا وہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے خیالات اور تخلیقات کو پیش کرنے کی مدد بھی۔ یہی نہیں ڈیجیٹل موضوعات اور ویڈیوز کو کس طرح صحافتی پیشہ ورانہ استحکام کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس پہلو سے بھی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 

فیز ٹو

 

پاکستان  انٹر پرینوریل جرنلزم پروگرام کے اس مرحلے میں فیز ون کے تربیتی شرکا کو فروری 2021کے دوران اپنے آن لائن مواد اور میڈیا اسٹارٹ اپ کی شروعات یا وسعت کےپروپوزل اوران کے لئے درکاربجٹ پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ کامیاب اور اہل امیدوار مارچ2021کے دوران کراچی میں پانچ روزہ تکنیکی تربیت اور  انفرادی مشاورتی سیشنز میں شرکت کریں گے۔ جس کے ذریعے امیدواروں کو اپنی تخلیقات اور پروڈکٹس کو یوزر کی ضروریات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن کے مواقع پیدا کرنے کے مفید مشوروں سے بھی شعور ملے گا ۔ جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے پیشے کو کامیاب بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔

 

فیز تھری

 

اس فیز میں شرکا کے  اسٹارٹ اپس کو 2021کے اختتام  پر ایک تقریب کے دوران  اپنی پروڈکٹ یا تخلیقات کی  انڈسٹری لیڈرز، نمایاں اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا نادر موقع ملے گا۔

 

نمایاں اور قابل ذکر خصوصیات

 
  • ۔۱  تربیتی عمل کے تمام تر مراحل امیدواروں کے لیے بلامعاوضہ ہوں گے۔

۔۲  جی این ایم آئی ان تربیتی سیشنز کے دوران کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے قریبی شہروں سے  آنے والے امیدواروں کو سفر اور رہائش کی سہولیات فراہم کرے  گی۔

۔۳  فیز ٹو کے منتخب امیدواروں کے لیے اسٹار ٹ اپس کے لیے مناسب اور معقول گرانٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

۔۴  ان تربیتی سیشنز میں خواتین کے لیے پچاس فی صد نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

۔۵  تربیتی پروگرام کی نگرانی  اور سرپرستی کے لیے  مقامی اور بین الاقوامی  نامور ٹرینرزکی خدمات حاصل کی گئ ہیں جن کا تعلق  صحافت، انٹرپرینورشپ  اور کاروبار  سے ہے۔ یہ ٹرینرز اپنے تجربے اور معلومات  کے ذریعے امیدواروں کو سیر حاصل تربیت کا اہتمام کریں گے۔

۔۶  یہ نادر موقع ہے ُان افراد کے لیے جو اپنے ڈیجیٹل نیوزمیڈیااسٹارٹ اپ کی ترقی کے ذریعےاپنے پیشے کواستحکام دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

۔۷  یہ بہترین موقع ہے اپنی صلاحیتوں اور نیوزمیڈیااسٹارٹ اپ  کو ملکی سطح پر روشناس کرانے کا۔

۔۸  اس پروگرام کے فیز ون کے لیے موصول ہونے والی تمام درخواستوں میں سے 60درخواستوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

۔۹  تربیتی سیشنز اردو اور انگریزی زبان میں ہوں گے ۔

۔۱۰ تمام تربیتی امیدواروں کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ سیشنز کے بعد ڈیجیٹل نیوز آؤٹ لیٹ پروڈکٹ تیار کریں۔

 

تربیت کے لیے کون افراد اہل ہوں گے؟

 

پروگرام کے لیے ہماری کوشش ہوگی کہ باصلاحیت‘ ذہین اور ایسے افراد کو سامنے لایا جائے جو کچھ کر دکھانے کی جستجو میں رہتے ہیں۔ جن میں:


۔۱ صحافی
۔۲ ڈیجیٹل نیوز کونٹینٹ کرییٹرز
۔۳ فری لانس بلاگرز اور وی لاگرز

 

 جیسےافراد جو ڈیجیٹل نیوز آؤٹ لیٹس کے ذریعے خدمات انجام دے رہے ہیں یا پھر ان کی اپنے یوزر کے ساتھ قابل دید ذہنی ہم آہنگی اور تال میل ہے۔ جو اس بات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ یہ کام ویب سائٹ کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے۔ یا پھر بلاگ یا وی لاگ کے ذریعے یا پھر یوٹیوب چینل کے تحت جس میں سیاسی، سماجی، تفریحی، سیاحتی اور کھیلوں کے متعلق بلا امتیاز کام کیا جارہا ہو۔

 

جی این ایم آئی پاکستان بھر سے ہر طبقہ فکر، عمر،جنس‘  مذہبی اور ثقافتی پس منظرکے تحت آنے والی درخواستوں کو خوش آمدید کہے گی۔

 

درخواستوں کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

 

دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندہ:یہاں کلک کرکے آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں ۔ کسی وجہ سے اگر آپ ای ۔ درخواست نہیں بھر پا رہے تو      ارسال کریں۔  admin@gnmionline.org  فارم ڈائونلوڈ کرکے ہمیں 

 

 

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2020ہے۔ نامکمل درخواستیں طے شدہ تاریخ کے بعد وصول نہیں کی جائیں گی۔

 

جی این ایم آئی ایسی درخواستوں کی حوصلہ افزائی کرے گی‘  جن میں غیر معمولی خیالات اور نت نئے آئیڈیاز کی نشاندہی کی گئی ہو۔

 

تمام تر اہل درخواستوں کا تکنیکی ماہرین، ڈیجیٹل میڈیا کے ہنر مند،  مارکیٹنگ اور کاروباری ماہرین کا پینل جانچ پڑتال کرے گا۔

 

 منتخب امیدواروں کو 18دسمبر 2020تک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی مزید معلومات یا سوالات کے لیے ای میل کی جاسکتی ہے۔ ej@gnmionline.org

 

 جی این ایم آئی کا تعارف

 

ہم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہیں جو میڈیا انڈسٹری میں جدت، نکھار اور قیادت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

جی این ایم آئی اپنے کام اور خدمات کے ذریعے آزاد، جمہوری اور جدید میڈیا کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا چاہتی ہے۔ جس کے ذریعے ہر سطح پر ہر فرد، برداری اور جمہوری اداروں کو بااختیار بنایا جائے۔